98

آرمی چیف کا فوجی فاونڈیشن راولپنڈی کا دورہ، 100بستر کے ہسپتال کا افتتاح کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے100بستر کے ہسپتال کا افتتاح   کیا، انہیں جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے فوجی فاونڈیشن کی کارکردگی ، معیاری خدمات کی فراہمی کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی ،  آرمی چیف نے فوجی فاونڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ سکول آف نرسنگ کا بھی افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں