33

آصف علی زرداری کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی کان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان ایک بہادر سیاستدان تھیں ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ مرحومہ نے ایم آر ڈی کی تحریک میں جمہوریت کیلئے جدو جہد کی ۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان آج صبح 85برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں ،نسیم ولی خان 1975میں ولی خان کی جماعت پر پابندی کے بعد سیاست میں آئیں ،نسیم ولی خان دو بار اے ین پی کی صوبائی صدر منتخب ہوئیں ،پہلی بار1977میں چار سدہ اور مردان سے قومی اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں