87

اب پاکستانی ڈرامے بھی تُرکی میں نشر کیے جائیں گے: فیصل جاوید خان

سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی ڈرامے بھی تُرکی میں نشر کیے جائیں گے۔

فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ ’رمضان المبارک میں پاکستان ٹیلی وژن چینل پر شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی نئی اقساط نشر کی جائیں گی۔‘

سینیٹر فیصل جاوید خان نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے دوست ملک تُرکی کا ایک بہترین اور حیرت انگیز تاریخی سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سیریز اسلامی عقیدے کی بہترین نمائش ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی پاکستانیوں کو ایک بڑی خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی اور تُرکی کی تفریحی صنعتوں کے مابین علم ، خیالات ، ہنر اور مواد کے دوطرفہ تبادلے کے مقصد کے لیے اب پاکستانی پروڈکشن میں بننے والا مواد بھی تُرک زبان میں ڈب کیا جائے گا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں