156

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بہن انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بہن انتقال کر گئیں ہیں۔

ایک ماہ کے دوران اداکارہ کو یہ دوسرا صدمہ پہنچا ہے،چند روز قبل انکی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔اپنی بہن کے انتقال کے حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ  علالت کے بعد اُن کی بہن انتقال کرگئی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں خود کو تمہارے بغیر بالکل تنہا اور خالی  محسوس کررہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں