5

اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے طلاق کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک نے طلاق کی افواہوں پر تین ماہ بعد وضاحت دیتے ہوئے خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ نیہا ملک اور سلمان فیصل نے دو سال قبل 2019ء میں شادی کی تھی۔ سلمان فیصل اور نیہا ملک کی طلاق کی افواہیں رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کےبعد پھیلی تھیں۔

صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں انکی بہو دکھائی نہیں دی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے کی طلاق کی افواہیں پھیلی تھیں۔

طلاق کی افواہوں پر نیہا ملک نے تین ماہ تک خاموش رہنے کے بعد 12 اکتوبر کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔

نیہا ملک نے انسٹاگرام سٹوری میں واضح کیا کہ وہ نہ تو الگ ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی طلاق ہوئی ہے، وہ خوشی بھری شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ مزید زندگی بھی شادی شدہ جوڑے کے طور پر گزاروں گی۔

انہوں نے شوہر سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں پر سوالات کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ ان کے سوالات اہم ہیں اور وہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نیہا ملک نے مداحوں سے شادی شدہ زندگی کے کامیاب اور خوشی بھری زندگی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی اور ساتھ ہی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے شوہر سلمان فیصل کو بھی مینشن کیا۔

نیہا ملک سے قبل ان کے شوہر سلمان فیصل نے جولائی میں ہی فوری طور پر طلاق کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں نیہا ملک کی ساس اداکارہ صبا فیصل نے بتایا تھا کہ بہو کی طلاق کی افواہوں پر سوشل میڈیا پر انہیں گالیاں دی گئیں، انہیں کہا گیا کہ وہ جس طرح ڈراموں میں بری ساس بنتی ہیں، ایسے ہی حقیقی زندگی میں بھی ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں نیہا موجود نہیں تھیں، جس کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں اور انہیں ایک طرح سے قصور وار قرار دے کر ان کی تضحیک کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں