110

اداکار و گلوکار جنید خان کی پہلی تنخواہ اور پہلا کرش؟

پاکستان کے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وگلوکار جنید خان حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو مداحوں کو اپنی پہلی تنخواہ ،پہلی ملازمت  اور پہلے آڈیشن سے متعلق بتایا ۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلی ملازمت کال سینٹر میں کی تھی اور پہلی تنخواہ 15000 ملی تھی ۔

جنید خان نے مزید بتایا کہ انھوں نے پہلا آڈیشن میوزک کا ہی دیا تھا۔

پنے کرش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید خان نے بتایا کہ ان کا پہلا کرش نرسری کی ٹیچر تھی جو کہ انھیں نہیں پڑھاتی تھیں۔

خیال رہے کہ جنید خان اب تک متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار اداکرچکے ہیں اور اداکار کا شمار پاکستان کے نامور اور کامیاب اداکاروں میں کیا جاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں