107

‘ارطغرل غازی’ (انگین التان ) سے فراڈ کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

فوٹو: فیس بک

لاہور: ماڈل ٹاؤن کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

رائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی۔

تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو کاشف ضمیر کو 21 جون کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

ٹک ٹاکر کو ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

ترک اداکار نے اپنی شکایت آن لائن درج کرائی تھی جس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب سے ٹک ٹاکر، جو چوہدری گروپ آف کمپنیز کا مالک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

سی آئی اے نے کاشف کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں مزید رجسٹرڈ کیسز کو ٹریس کیا، جس سے ان کا عادی جعلساز ہونا ثابت ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں