92

ازبکستان کا5 رکنی وفد3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

ازبکستان کی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ویکٹر MAKHMUDOV کی قیادت میں پانچ رکنی وفد آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل MAKHMUDOV وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریںگے۔دورے کے دوران دونوں فریق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سیکورٹی کے اہم پروٹوکول پردستخط کریںگے اور اس پروٹوکول کے تحت تشکیل شدہ کمیشن کا افتتاحی اجلاس بلایاجائے گا۔ازبکستان کا وفد طورخم بارڈر کا بھی دورہ کرے گا جہاں متعلقہ حکام وفد کو بریفنگ دیںگے۔دورے کے دوران افغانستان کے راستے ازبکستان سے سازوسامان پرمشتمل ٹرک وصول کرنے پر بھی غور ہورہا ہے جو ازبکستان اور پاکستان کے درمیان رابطہ مہم کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں