53

استعفوں کے معاملے پرپیپلزپارٹی کی رائے کااحترام کرتے ہیں،پیپلزپارٹی اپنی غلطی کوتسلیم کرے،رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ استعفوں کے معاملے پرپیپلزپارٹی کی رائے کااحترام کرتے ہیں،پیپلزپارٹی اپنی غلطی کوتسلیم کرے۔

لاہور میں انسداد منشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی ایک رائے ہے، ہر سیاسی جماعت کی رائے کا احترام کرتے ہیں ، پی پی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشپ حکومتی اتحاد کے ووٹوں سے حاصل کی ، پیپلزپارٹی بے اصولی پر قائم رہے گی تو اس کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن میں ووٹ چورحکومت پکڑی گئی،ووٹ چوری میں پنجاب اورمرکزی حکومت ملوث ہے،ڈسکہ کافیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،ان کاکہناتھا کہ دھاندلی کاشورمچاکرآنے والے خوددھاندلی کی پیداوارہیں،حکومت ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،ووٹ کی عزت کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا،ملک میں آئین وقانون کی عملداری نہیں ہے،مخالفین کو ہر طرح سے نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ چورچورکاشورمچاکرخودچوری کرتے ہیں،ووٹ چور حکومت کا احتساب اور ووٹ چوروں کو سزاہمارامطالبہ ہے،ان کاکہناتھاکہ چینی،آٹا،ادویات،ووٹ چوروں کیخلاف جدوجہدجاری رکھیں گے،،ظلم کی رات ختم ہونے کے قریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں