122

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے پروموشن لنک ٹریننگ کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے پروموشن لنک ٹریننگ کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروموشن لنک میں شرکت کرنےوالے اساتذہ کے ٹیسٹ کےنتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب ایچ ای سی کے ٹریننگ کورس میں 300 کالج اساتذہ نے شمولیت کی تھی۔ ٹریننگ کورس میں حاصل کردہ نمبروں سے 15 نمبر پروموشن کے لئے ایوارڈ ہوں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے کمیشن کے جاری کردہ رزلٹ کو ڈائریکٹر کالجز کو بھیج دیا ہے۔

گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے پروموشن ٹریننگ کورس پاس کرنے کی شرط عائد ہے۔ پنجاب ایچ ای سی نے چار ہفتوں کی پروموشن ٹریننگ کورس کے بعد اساتذہ کا امتحان لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں