41

اسلام آباد میں نومولود کاکوروناٹیسٹ پازیٹو آ گیا

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں نومولود بچے کو داخل کیا گیا ہے جس کو اس کی ماں سے کورونا وائرس لگ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پمز میں زیر علاج نومولود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچے کی پیدائش گزشتہ ہفتے ہوئی تھی جبکہ بچے کو پیدائش کے وقت ماں سے کورونا ہوا۔ بچے کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا گیا ہے جب کہ ماں کی حالت بہترہے اور  وہ اسپتال میں داخل نہیں۔

پمز اسپتال کی فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر عائشہ کے مطابق پمز میں کورونا مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہونے لگی ہے، اسپتال میں اس وقت 123 کورونا مریض آکسیجن بیڈ پر ہیں اور 50 مریض ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روزبھی نومولود سے 10سال تک کے 43 بچوں کاکورونامثبت رپورٹ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں