7

اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح

 میں نمایاں کمی ہوگئی۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق 4ہزار134 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کرونا کی چوتھی لہر کے آغاز سے گزشتہ روز کی شرح سب سے کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 43ہزار 578 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار21 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد رہی۔

کرونا سے 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2ہزار257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ 11اکتوبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کیلئے ربیع الاول کے دوران کرونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز بھی جاری کیں۔

ہدایت نامے کے مطابق تمام مذہبی اسکالرز اور نعت خوانوں کیلئے ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگا جبکہ صرف حکومت سے منظور شدہ اور اجازت نامہ رکھنے والوں کو ہی ریلیاں نکالنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں