80

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویکسی نیشن سنٹر قائم

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرو ل آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی جانب سے ہائی کورٹ میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ویکسی نیشن سنٹرقائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن سنٹر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائد اعظم ہا ل میں قائم کیا گیا ہے جس سے وکلاءاور کورٹ رپورٹر ز مستفید ہوں گے۔ سنٹرکے قیام کی صورت میں دو روز تک وکلاءاور صحافیوں کی ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ عدالت عالیہ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر کی جانب سے وفاقی حکومت سے ویکسی نیشن سنٹر کے قیام کی اپیل کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں