52

اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک اور  تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کے علاوہ سوات،لوئر دیر،باجوڑ ، مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو  سکتی ہے  جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں