
پی ایس ایل سیزن سکس کا میلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آبا یونائیٹڈ کے مابین میچ کھیلا گیا تھا ، میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی ۔ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم اہم ترین باؤلر کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے ، فہیم اشرف کو باؤلنگ کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر انجری ہوئی اور پانچ ٹانکے لگے ہیں ۔ترجمان کے مطابق فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے ۔
واضح رہے کہ فہیم اشرف نے کل ابو ظہبی میں لاہور قلندرز کے خلاف چار اوورز میں 31 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔