115

اسلام سے متعلق بیان پریانکا چوپڑاکوسوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کو حال ہی دیئے گئے انٹرویو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کے اسلام سے متعلق بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے ۔اوپرا ونفرے نے پریانکا چوپڑا سے انڈیا کی ’روحانی قوت‘ کے حوالے سے بات کی اور پوچھا کہ کیا ان کی ’روحانی بنیاد‘ ہے۔اس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں اس تحربے سے گزری ہوں، آپ ٹھیک کہتی ہیں ہمارے ہاں کافی مذاہب ہیں جن کے ساتھ ہم ملک میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک کانوینٹ اسکول میں پلی بڑھی ہوں تو میں عیسائیت سے واقف ہوں، میرے والد ایک مسجد میں گاتے تھے تو میں اسلام سے واقف ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ میرا تعلق ایک ہندو خاندان سے ہے تو میں اس سے بھی واقف ہوں اور روحانیت انڈیا کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔تاہم اداکارہ کے بیان پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ اداکارہ اسلام کے متعلق کچھ نہیں جانتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں