22

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری کردی ہے اور شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری کردی ہے اور شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو آئندہ 2 ماہ کیلئے 7فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال فروری میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی بڑی وجوہات بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور گندم و چینی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

بجلی کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ آئندہ مہینوں میں ہونے والی مہنگائی پر اثر انداز ہوتا رہے گا اسی وجہ سے رواں برس مہنگائی کی شرح 7سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں شرح نمو تقریبا 3فیصد ہے تاہم رواں سال اس کے بہتر ہونے کے امکانات واضح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں