113

افغانستان کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ٹو کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ‏ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ ‏کو ترجیح دی۔ دونوں ٹیموں نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔افغان کپتان محمد نبی نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف ساتھ کھیلتے آئے ہیں ہمیں ان کی مضبوطی اور ‏کمزوریوں کا علم ہے۔ گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آگے ‏بڑھیں گے، جیت سے ہمشیہ اعتماد ملتا ہے، اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں