27

امریکہ میں داخلی دہشتگردی کا خطرہ ،محکمہ انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

امریکی محکمہ انصاف نے ملک کے اندر سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور حکومت مخالف گروپوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے ایک نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب اٹارنی جنرل  میتھیو اولسن نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ اندرون ملک سے کی جانے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات مسلسل زیادہ ہوتے جا رہے ہیں اور خاص طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے اب نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میتھیو اولسن نے امریکی سینیٹ کی انصاف سے متعلق امور کی کمیٹی کو ایک سماعت کے دوران بتایاکہ ہمیں داخلی طور پر ایسے پرتشدد انتہا پسندوں کی طرف سے بہت زیادہ ہو چکے خطرات کا سامنا ہے، جوانفرادی طور پر یا گروہوں کی صورت میں اپنے داخلی سماجی یا سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد جرائم کے ارتکاب پر آمادہ ہیں۔انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایاکہ یہ نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ایسے خطرناک انتہا پسند عناصر یا تو نسل پرستانہ سوچ کے حامل ہیں یا پھر وہ حکومت مخالف شدت پسندی اور ریاستی اختیارات کو چیلنج کرنے کی سوچ کے پروردہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں