73

امریکی صدر کی برطانیہ کو ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے کا متبادل لانے کی تجویز

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چین نے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے۔

دوسری جانب چین نے ایران کے ساتھ 25 سالہ معاشی اور تزویراتی معاہدہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں