72

انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل، تصاویر وائرل

Texas longhorn cattle in farm at US.

ٹیکساس لانگ ہارنTexas Longhorn:

امریکا میں پائی جانے والی غیر معمولی طور پر لمبے سینگوں کی حامل یہ گائے ایک پالتو جانور ہے۔ اس گائے کا شمار امریکہ کے قدیم ترین مویشیوں میں ہوتا ہے۔

اسے1490 کی دہائی میں ہسپانوی جہاز ران اپنے ساتھ امریکہ لائے تھے جس کے بعد امریکہ میں اس کی افزائش شروع ہوئی، اس گائے کی زیادہ تر رنگت بھوری کے علاوہ سیاہ یا چتکبری ہوتی ہے۔

س گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کو دودھ اور گوشت کے ساتھ ساتھ سواری اور بار برداری کے لیے بھی پالا جاتا رہا ہے۔ اس کا سائنسی نام باس پری میجنینیسBos primigenius ہے۔ اس گائے کی جسمانی پیمائش کے مطابق قد 5 فٹ تک جبکہ اس کا وزن635 سے997 کلوگرام تک ہوتا ہے، اس گائے کی خصوصیت اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ہیں جن کی لمبائی100 سے 127 انچ ہوتی ہے۔

اس گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کی عمر 20تا 30 سال تک ہوتی ہے۔ اس کی پسندیدہ خوراک میں گھاس، پودے، جڑی بوٹیاں، ونڈا اور نمک کے ڈھیلے شامل ہیں۔ ٹیکساس لانگ ہارن کے بارے میں غالب امکان یہ ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کے معدوم جنگلی گائے ” آرکس” کی نسل سے ہیں۔ ان کی شہرت کا باعث ان کے غیر معمولی طور پر لمبے سینگ ہیں آج تک سب سے لمبے لانگ ہارن سینگ 129.5 انچ ریکارڈ کیے گئے۔

کئی صدیوں تک لانگ ہارن امریکہ میں مویشیوں کی مرکزی بریڈ رہی ہے لیکن1900 کے بعد امریکہ میں کئی قسم کے نئی بریڈز پر مشتمل مویشیوں کے متعارف کروائے جانے کے بعد لانگ ہارن کی تعداد اور اس پر دی جانے والی توجہ میں کمی آتی گئی۔ اس کی وجہ سے 1950 کی دہائی تک لانگ ہارن کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو چکی تھی اور مویشی ہونے کے باوجود بھی اسے معدومی کے شدید خطرات لاحق ہوچکے تھے۔

پھر 1964 میں اس کی بریڈنگ اور حفاظت کے لیے امریکا میں ٹیکساس لانگ ہارن بریڈرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔ اور اب امریکہ میں لانگ ہارن کی دیکھ بھال یہی ادارہ کررہا ہے۔

افزائش نسل :

ٹیکساس لانگ ہارن میں حمل کا دورانیہ بہت طویل ہے جو 295 دن تک ہوتا ہے۔ ایک دفعہ میں لانگ ہارن گائے ایک بچھڑے کو جنم دیتی ہے، دوسرے جانوروں کی نسبت پیدائش کے 10 منٹ بعد ہی نوزائیدہ بچھڑا اپنے پیروں پے کھڑا ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں