
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سیمی فائنلز میچز کے لیے ایمپائروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں کماردھرماسینا اور ماریا ارسمس فیلڈ ایمپائر ہونگے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں رچل کیڈلبرا اور کرس گفنی ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔