172

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیاہے

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نو پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے 85 پیسے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے آغاز پر مندی کار جحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔ کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 587 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 44 ہزار 855 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ برتری کا سلسلہ مسلسل جاری نہ رہ سکا اور تنزلی غالب آ گئی ، اس وقت تک انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 44 ہزار 540 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں