82

انڈین ائیر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ،گروپ کیپٹن ہلاک

انڈین ایئر فورس کا مگ21 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہوا ہے۔طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح کے وقت بھارتی فضائیہ کا مگ21 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سنٹرل بھارت کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔بھارتی فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے میں ان کا ایک گروپ کپتان اے گُپتا بھی ہلاک ہوا ہے۔ طیارے کی تباہی سے متعلق تحقیقات کر کے حادثے کی وجہ کا پتا لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں