68

انگلینڈ نے چلتا پھرتا کورونا ویکسی نیشن سینٹر تیار کرلیا

Covid-vaccination bus to take to the road in Bolton | The Bolton News

انگلینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی جو چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  یہ بس انگلینڈ کے ٹاؤن  بولٹن کے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  بس کا عملہ ہرگھر جارہا ہے تاکہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں