31

آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعث تشویش ہیں ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، سلیکٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اختلافات بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا ، شہید ہونےو الوں کے ولاحقین کے غم میں باربر کے شریک ہیں ،دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے ۔

چمن میں دھماکہ جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جار ہی ہے ۔بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

اس مقام پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا  جس کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں