154

آج عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی منائی جا رہی ہے

 دنیائے باکسنگ پر عرصہ تک اپنی دھاک بٹھانے والے اور آج تک کے عظیم باکسر محمد علی کی آج آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے ۔ 

محمد علی نے اپنے کیرئیر میں 61 فائٹس کیں اور 56 میں فتح حاصل کی ، انہوں نے 37 مرتبہ اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل نے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا، محمد علی کلے کو دی گریٹیسٹ کا لقب بھی دیا گیا۔

کیشیس مارکولس کلے جو اسلام قبول کرنے کے بعد محمد علی ہو گئے  17 جنوری 1942 کو امریکا کے شہر لوئیسویل میں پیدا ہوئے، محمد علی 20 ویں صدی کے عظیم ترین ایتھلیٹس ہیں۔ انہوں نے 12 برس کی عمر سے باکسنگ کی پریکٹس شروع کی اور 29 اکتوبر 1960ء  کو  لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960  میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

محمد علی کلے 1964 میں اس وقت کے مشہور اور خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو ہرا کر شہرت کی بلندیاں حاصل کیں،  انہوں نے 1974 میں 32 برس کی عمر میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا، اس مقابلے میں انہوں نے جارج فومین کو شکست دی تھی ۔

آج بھی محمد علی اور جوفریزیر کے مقابلے کو بسکنگ کی تاریخ کا عظیم ترین مقابلہ کہا جاتا ہے ، فائٹ آف دی سنچری میں محمد علی نے حریف کو دھول چٹا دی تھی ۔ 

مداحوں کے دلوں میں زندہ محمد علی 3 جون 2016 کو 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں