133

آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں من گندم جل گئی

تحصیل احمد پور شرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی  جس سے سینکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو کنٹرول احمد پور شرقیہ کے مطابق نواحی علاقہ چک-95 ڈی این بی میں آسمانی بجلی کٹی ہوئی گندم کے ڈھیر پر گرنے سے گندم میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں من گندم جل گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور 30 فیصد سے زائد گندم کو جلنے سے بچالیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں