100

آسٹریلیا نے بھارت سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

آسٹریلیا نے بھارت سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہو گا۔

دنیا نیوز کے مطابق  سڈنی میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکوٹ موریسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک بھارت سے براہ راست فلائٹس آسٹریلیا نہیں آ سکیں گی، انہوں نے بھارت کے لیے امدادی پیکج بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ پیکج میں 500 وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ سے زائد سرجیکل ماسک شامل ہوں گے۔ آسٹریلوی عوام پر پہلے سے ہی بھارت جانے پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور خوفناک ہے، مزید 2 ہزار 764 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں