105

اپوزیشن نے اہم سینیٹ قائمہ کمیٹیاں مانگ لیں، حکومت کا صاف انکار ، ڈیڈ لاک برقرار

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت و اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا ماہ مکمل ہونے کے باوجود کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے قائمہ کمیٹی داخلہ، خارجہ، قانون وانصاف اور خزانہ مانگ لی ہیں تاہم حکومت نے تمام اہم کمیٹیاں اپوزیشن کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔کمیٹیوں کی تشکیل پر قائدایوان اور حزب اختلاف کی متعدد ملاقاتیں بے سود رہی ہیں۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی خزانہ، منصوبہ بندی تجاویز آئینی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں