76

اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس، کرپشن، انتقامی سیاست کا سیاہ باب ختم ہوچکا ہے، اب ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں اور احتجاج سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا، اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، حکومت کے پاس عوامی ترقی کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دینا ہے، وزیر اعظم ریلیف پیکج سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی، اپوزیشن نے گزشتہ 30 سالوں میں عوام کو کونسا ریلیف دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہماری حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت کو اندرون و بیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے، جلد حالات بہتری کی طرف ہوں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان خلوص نیت، ایمانداری اور دیانت داری سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں، عوام اب خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی، پاکستان کے

تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دورہ سندھ کامیاب رہا، سندھ کی عوام زرداری کی پارٹی سے تھک چکے ہیں، سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہوئے عمران خان کی راہ دیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں