6

اہم خبر: پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

ایشیا یورپ کیبل کی مرمت مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکملبحال ہوگئی۔ پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ 30 گھنٹے سستروی کا شکار رہی۔حکومتي رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے نديم ملک لائيو ميں بیان دیا کہ وزيراعظم

 جنرل فيض حميد کو ڈی جی آئی ايس آئی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ وزيراعظم نے کابينہ اجلاس ميں کہا کہ فوج کی عزت ہے تو وزيراعظم کی بھی عزت ہے، وزارت دفاع سے تين سے پانچ نام آئيں گے اور وزيراعظم ايک نام کی منظوری ديں گے۔

بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے پارٹی صدارت پر جنگ شروع ہوگئی۔ ناراض ارکان نے ظہور بلیدی کو پارٹی الیکشن تک قائم مقام صدر مقرر کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ واپس لے لیا۔

جہانگير ترين کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پنجاب ميں ن ليگ سے 8 سيٹيں کم تھيں، 23 آزاد اميدوار جيت چکے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بغير حکومت کا فائدہ نہيں، ميں نے کہا فکر مت کريں اور سب مجھ پر چھوڑ ديں۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئے نیب آرڈیننس کے تحت استثنیٰ لینے سے انکار کر ديا۔ کابینہ فیصلے کے تحت استثنیٰ کا اطلاق چھ اکتوبر کے بعد سے ہوگا۔

امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قيمت 171 روپے سے تجاوز کرگئی۔

نيشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل خيبرپختونخوا اور سينٹرل پنجاب کے درميان کھيلا جائے گا۔ پہلے سيمی فائنل ميں خيبرپختونخوا نے ناردرن کو پانچ وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے سيمی فائنل ميں سينٹرل پنجاب نے سندھ کو سات وکٹوں سے ہرا ديا۔ فائنل آج کھيلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تيارياں زوروں پر، انٹرا اسکواڈ ميچ ميں کھلاڑيوں کو مختلف ٹارگٹس ديے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں