117

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اورامپورٹ ایکسپورٹ کے لئے مانیٹرنگ کا نظام لاگو کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیوایشن کو مانیٹرنگ کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ پورٹ، وی بوک، پرال اور کلیکٹر عملے سے انوائس لیکر ویلیوایشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ایف بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے امپورٹ ایکسپورٹ ڈیٹا کی مانیٹرنگ کی جائے گی اورپاکستانی سفارت خانوں سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا،سفارتخانوں کی مارکیٹ سروے ٹیمز کو اس ضمن میں خصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔برآمدی مال کی قیمت گھٹا کر بتانے سے ممکنہ منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں