35

ایل این جی کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی گئی

احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو(نیب) کے گواہ عبدالرشید عدالت میںپیش ہوئے۔شریک ملزم کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے نیب کے گواہ پر آئندہ سماعت پر جرح کرنے کی استدعا کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاوزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیںاور نہ ہی ان پر آج تک کوئی الزام ثابت ہو سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں