30

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے مصطفی کمال کو لیگل نوٹس بھجوادیا

 چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی(پی ایس پی ) مصطفی کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات پرمتحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سربراہ پی ایس پی کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابقسربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو لیگل نوٹس ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ 

لیگل نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دو مئی کو انٹرویو میں مصطفی کمال نے ایم کیوایم رہنما عامر خان پر جو الزمات لگائے ہیںوہ بے بنیاداور جھوٹے ہیں۔الزمات کا مقصد عامر خان کی سیاسی ساکھ اور ایم کیو ایم کی مقبولیت متاثر کرنا ہے۔ 

لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصطفی کمال ایم کیو ایم رہنما پر لگائے الزامات کا سات دن میں جواب دیں اور عامر خان سے معافی مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں