33

ایک کروڑ بچے ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھوکے سو رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خرانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ بچے تین وزراءکی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھوکے سو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو ساڑھے سات کروڑ افراد خط غربت سے نیچے تھے،ہم نے دوکروڑ افراد کو خط غربت سے نکالاجبکہ عمران خان نے انہیں دوبارہ غربت میں دھکیل دیا۔نواز شریف نے پورے پاکستان میں موٹروے کا جال بچھایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صحت سمیت تمام شعہ ہائے زندگی کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،موجودہ حکومت کے دور میں ایکسپورٹرز کو تکلیف دی جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ایک پیسے کی نہیں بڑھ سکی۔تین ارب ڈالر ماہانہ خسارہ ہو رہا ہے،ہر ہفتے مہنگائی 13فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روپے کی قدر میں 40فیصد تک کمی کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں