104

ا مریکا میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کاگھر پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان

امریکہ میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے 20 سے زائد شہروں میں ایک گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ کٹ کی ہوم سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجی آن لائن ٹیکسی کمپنی کا رائیڈر گھر پر کورونا کٹ کے ساتھ ایک گھنٹے کے دوران پہنچے گا۔امریکی شہر آسٹن، ڈینور، فورٹ لاو¿ڈرڈیل، ہیوسٹن، مینی پیولس، فینکس، سیئٹل اور ٹمپا سمیت دیگر شہروں میں لوگ بغیر کسی ڈاکٹری نسخے کے کٹ کے لیے ویب سائٹ پر آرڈر کر سکتے ہیں۔

اوبر کے مطابق صارفین پیر سے جمعہ کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کٹ گھر پر آرڈر کر سکتے ہیں اور اسی روز ایک گھنٹے کے دوران کٹ انہیں فراہم کر دی جائے گی۔صارف کٹ کی قیمت آن لائن ادا کر سکیں گے جو کہ 99 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں