111

بجلی بھی مہنگی کرنے کی نیپرا نے منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔سی بی بی اے نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،اضافے کااطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپراکاکہناہے کہ اضافے کااطلاق ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں