128

بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کل تک قابو پالیں گے ، حماد اظہر نے خوشخبری سنا دی

 وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کل تک بجلی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا پانے کی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ  اس وقت طلب کے مقابلے میں صرف 593 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس پر کل تک قابو پالیں گے ۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف عوام پنکھوں کی سہولت سے محروم ہوئے ہیں بلکہ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چمن کے شہری علاقوں میں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ قریب 18 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام کی مشکلات بے حد بڑھ چکی ہیں ۔

ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی کی طلب میں اجافے اور رسد میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں