18

بجٹ پر کتنے دن بحث چلے گی ، فواد چودھری نے صاف صاف بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ سنجیدہ تعلقات کے تحت آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، یہ عوام دوست بجٹ ہے ، گروتھ ریٹ ٹارگٹ کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت تگڑی ہو تو سب ساتھ ہوتے ہیں ، یہ غلط فہمی ہے کوئی چھوڑ جائے گا، چھوٹی موٹی ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہے گی ، اپوزیشن بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دے ،اگر برآمدات بڑھانے کا حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن  بتا دے ، اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بجٹ پر بحث 10 روز تک چلنی ہے ، شور شرابہ چلتا رہے گا ،   اپوزیشن سے کہوں گا کہ اس بار غیر روایتی اپوزیشن کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں