60

بحرین کے وزیراعظم کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

بحرین کے وزیراعظم سلمان بن حماد ال خلیفہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے کراؤن پرنس اور وزیراعظم سلمان بن حماد ال خلیفہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم بحرین کا شکریہ ادا کیا اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان ہمیشہ کے مضبوط تعلق کو قائم رکھنے کا عہد بھی کیا گیا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے وزیراعظم کو پاکستان دورے کی دعوت بھی دی اور امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے آپسی برادرانہ تعلقات مستقبل میں بھی مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں