26

برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، معروف گلوکارہ ہلاک

برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26 سالہ گلوکارہ میریلیا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا، گلوکارہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیاہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں۔رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریلیا نے چھوٹی عمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ 2016 میں برازیل کی قومی اسٹار بن کر ابھریں جب کہ انہوں نے 2019 میں گریمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔گلوکارہ نے اپنے طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی تھی جس کے بعد ان کے طیارے نے اڑان بھری اور وہ حادثے کا شکار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں