58

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف

رطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے, پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کووڈ کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق کورونا کی نئی قسم بی ون 617 سب سے پہلے بھارت میں منظر عام پر آئی تھی،برطانیہ میں اب تک 77 افراد میں نئی بھارتی قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہےکورونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے.

خیال رہے کہ بھارت کو ابھی تک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا, اگر بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل نہ کیا گیا تو برطانیہ میں نئی قسم کے وائرس کے کیسز  مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں