108

برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

برطانیہ کے پوری دنیا کیلئے آج سے نئے سفری قوانین لاگو ہوگئے پچاس سے زائد ممالک کو مکمل ویکسنیٹڈ ممالک کے طور پر رکھا گیا پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ویکسنیٹڈ ممالک میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ جانے والے شہریوں کیلئے نئے سفری قوانین لاگوکر دیئےگئے ہیں۔ویکسنیٹڈ ممالک سے آنیوالوں کوبرطانیہ پہنچنے سے قبل لوکیٹر فارم، دوسرے دن ٹیسٹ کراناہوگا۔

 نان ویکسنیٹڈ ممالک سے آنے والوں کوگھرپرقرنطینہ کرتے ہوئے دوسرے اور آٹھویں دن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

 اجازت ملنے والے ممالک میں پچاس سے زائد ممالک ویکسینیٹڈ جبکہ باقی نان ویکسنیٹڈ تصورکئے جائیں گے۔ پاکستان تاحال مکمل ویکسنیٹڈ ممالک میں شامل نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں