30

بلاول کی باتیں چورمچائے شورکے مترادف ہیں، فرخ حبیب

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی باتیں چورمچائے شورکے مترادف ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہسندھ لاقانونیت کاگڑھ ہے اور پورے صوبے میںاندھیرنگری چوپٹ راج قائم ہے، مسلسل تیسری مرتبہ پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے کے باوجود غربت کے خاتمے کیلئے کیاکیاگیا؟۔ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے اور خوراک کی قلت کے باعث بچوں کی اموات سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت کی مافیازکی سرپرستی کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں زیادہ ہے،آج بھی وہاں آٹے کا20کلوکاتھیلا 1300روپے میںبک رہاہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی بدحال صورتحال کا سہارا دیا،آج ملک میں کوروناکی تیسری لہرکےباوجودملک معاشی طور پرمستحکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں