117

بلوچستان :4افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

 جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں