34

بڑی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، جام کمال

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہسرکار میں وزراتیں تبدیل ہوتی رہتی ہے،ہماری جماعت بڑی ہے اور بڑی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔کابینہ کے بہت سارے اراکین ہمارے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت بھی موسم کی طرح گرم ہے،اختلافات کیلئے پارٹی میں بہت سارے فورمز موجود ہے،اختلافات کی باتیں حکومت بننے سے پہلے کی ہیں۔

 بلوچستان کے لوگوں کو کھیل کی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ جہاں بچوں کو سکولوں کے بعد غیر نصابی سرگرمیاں میسر ہو،کوشش کررہے ہیں کہ فیملیز کیلئے بھی دن مختص کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں