25

بھارتی اداکارعامر خان نے موبائل فون کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا

سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ نے ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے تمام معلومات صرف ایک کلک کی دوری پر ہے ۔ میلوں دور بیٹھے لوگوں سے آپ فیس ٹو فیس بات کر سکتے ہیں ایک سیکنڈ میں پیغام بھیج سکتے ہیں دنیا میں کیا چل رہا ہے دیکھ سکتے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا کے اس دور میں لائکس فالورز بڑھانے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ۔

موبائل کا استعمال ایک ڈرگ کی طرح ہماری رگوں میں سرائیت کر چکا ہے کہ اب ایک منٹ بھی ہم موبائل کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ سونے سے پہلے موبائل کا استعمال اور صبح اُٹھنے کے فوراً بعد ہم موبائل ضرور دیکھتے ہیں یعنی کہ موبائل کے بغیر زندگی کا تصور ہی اب ممکن نہیں ۔

دنیا کے کامیاب لوگ موبائل کے زیادہ استعمال کو وقت کے ضیاع سے تشبیہ دیتے ہیں اور وہ بجائے موبائل استعمال کرنے کے کتابیں پڑھنے کو ترجیح دینا پسند کرتے ہیں ۔

انڈیا کے معروف اداکار عامر خان کو تو آپ سب جانتے ہی ہو گے۔ جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے حال ہی میں ہونے والے انٹرویو میں جب اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کتنی دیر موبائل کا استعمال کرتے ہیں تو اُن کا جواب سُن کر شائد ہی آپ حیران ہو جائیں ۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے پچھلے چھ ہفتوں سے موبائل کا استعمال نہیں کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ شائد میرا زیادہ وقت موبائل لے جاتا ہے ۔ آپ سوشل میڈیا استعمال کرنے بیٹھو تو گھنٹوں گزر جاتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چھ ہفتے موبائل نا استعمال کر کے اتنا کام کیا ہے جو شائد میں 2 سال میں بھی نا کر پاتا ۔ جب آپ کے پاس موبائل نہیں ہوتا تو آپ آئیڈیاز کے بارے میں سوچتے ہیں کتابیں پڑھتے ہیں اور بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں