28

بھارتی ایئر لائن پر سائبر حملہ، اہم ترین چیز چرا لی گئی

بھارتی ایئرلائن پرسائبر حملے کے ذریعے  45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔

انڈین ایئرلائن کے سرورکوسائبر حملے کے ذریعے ہیک کیا گیا جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے سفرکرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔ اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافرسسٹم آپریٹر’سیٹا‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  ہیکنگ کے ذریعے چوری کیے گئے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز، ٹکٹ اورپاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔

اس متعلق ایئرلائن کا موقف ہے کہ 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک سفرکرنے والے مسافروں کا کیا گیا۔ اس متعلق مسافروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا ہے جس میں خاص طورپرمسافروں کو ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے پاسورڈز تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایئرانڈیا نے ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم نقصان دینے والے سرور، اور سافٹ وئیرز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں