80

بھارتی فنکار نے پاکستانی گلوکار شوکت علی کا مجسمہ بنا لیا

بھارتی فنکار  نے پاکستان کے  معروف فوک گلوکار  شوکت علی کو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ تیار کر لیا ہے۔

منجیت سنگھ نامی بھارتی فنکار کا کہنا ہے شوکت علی کے تیار کردہ مجسمے کو ہائی وے پر نصب کیا جائے گا۔

منجیت سنگھ کے مطابق وہ شوکت علی سے قبل معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور  شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔

خیا ل رہے کہ شوکت علی کا دو روز قبل علالت کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔

شوکت علی کو غزل، گیت، قومی ترانے اور پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام حاصل تھا ان کا گایا ہوا نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ بہت مشہور ہوا اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شوکت علی کے ملی نغموں نے قوم کا خون گرمایا۔

گلوکار شوکت علی کو 1976 میں ’وائس آف پنجاب‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور پھر 1990 میں شوکت علی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں